اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان سردار ابوالفضل شکارچی نے صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان میں جاری کارروائیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں جرائم کا مسلسل جاری رہنا ایران کی مسلح افواج کے لیے قابلِ برداشت نہیں ہوگا۔
سردار شکارچی نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ صہیونی حکومت نے جنگ بندی کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لبنان کی سرزمین پر کھلی جارحیت کی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ شہری، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کے حکمران یا تو ان واقعات پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں یا پھر ان کی حمایت کر رہے ہیں، جو انسانی حقوق اور بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے۔
سردار شکارچی نے صہیونی حکومت کی قیادت اور اس کے حامیوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے خلاف جاری کارروائیوں اور شہریوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے نتائج برآمد ہوں گے، کیونکہ یہ صورتحال ایران کی مسلح افواج کے لیے مزید قابلِ برداشت نہیں رہے گی۔
آپ کا تبصرہ