31 مئی 2026 - 17:19
امریکہ نے آبنائے ہرمز کے انتظامی ادارے پر پابندی لگا دی/ بحری قزاقوں کی طرف کی پابندیاں باعث فخر ہیں، پی جی  ایس اے + اہم نکتہ

امریکی اقتصادی دہشت گردی کی وزارت "وزارت خزانہ" نے اعلان کیا کہ اس نے خیلج فارس کی آب راہ کے انتظامی ادارے (Persian Gulf Strait Authority [PGSA]) ـ جو اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز میں جہازرانی کے عمل کا انتظام کرتا ہے ـ پر پابندی لگائی ہے! / مبصرین کہتے ہیں کہ امریکہ اور اس کے مجرم صدر کی طرف سے پابندیاں لگانے کی نئی لہر کا واضح مطلب یہ ہے کہ امریکہ اس جنگ میں بری طرح ہار گیا ہے اور یہ اقدامات بے بسی اور لاجارگی کی علامت ہیں؛ جبکہ ایران اس جنگ میں فاتح ہوکر ابھرا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی اقتصادی دہشت گردی کی وزارت "وزارت خزانہ" نے اعلان کیا کہ اس نے خیلج فارس کی آب راہ کے انتظامی ادارے (Persian Gulf Strait Authority [PGSA])  ـ جو اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز میں جہازرانی کے عمل کا انتظام کرتا ہے ـ پر پابندی لگائی ہے!

پی جی ایس اے نے امریکی وزارت خزانہ کی پابندی کے جواب میں لکھا:

- خلیج فارس کی آب راہ کا انتظامی ادارے (PGSA) پر ایسے ملک کی طرف سے پابندی لگی ہے جس کا سربراہ بحری ڈاکہ زنی پر فخر کرتا ہے۔

- ہم امریکی ناراضگی اور پابندی کو اپنی مثبت کارکردگی کا ثبوت سمجھتے ہیں۔

- امریکہ ـ جو جنگ اور سفارتکاری کے ذریعے آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل نہ کر سکا ـ اسے پابندی کے ذریعے بھی حاصل نہیں کر پائے گا۔

- دہشت گرد امریکی فوج خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں شرپسندانہ اقدامات کے ذریعے تناؤ افزائی کر رہا ہے، لیکن اس کے باوجود،

- ہم جہازرانی کی بلاناغہ روانی کو آسان بنانے اور غیر دشمن جہازوں کو گذرنے کا اجازت نامہ دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اہم نکتہ:

واضح رہے کہ امریکہ نے غاصب اور ناجائز صہیونی ریاست کے ساتھ مل کر ایران پر جنگ مسلط کی اور آج یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ ایران فاتح ملک کے طور ابھرا ہے اور ایک بڑی عالمی طاقت بن گیا ہے، چنانچہ مبصرین کا خیال ہے کہ امریکہ کی طرف بحری جہازوں یا افراد پر پابندیاں لگانے، اپنے دیرینہ دوست عمان کو "دھماکے سے اڑانے" دھمکیاں دینے اور پھر آبنائے ہرمز کا انتظام چلانے والے ایرانی ادارے پر پابندی لگانے کا واضح مطلب یہ ہے کہ امریکہ اس جنگ میں بری طرح ہار گیا ہے اور یہ اقدامات بے بسی اور لاجارگی کی علامت ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha