بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛
- کچھ دن قبل امریکہ نے ایران کے ہرمزگان صوبے میں ایک خالی زمین کو نشانہ بنایا اور ایران نے جوابی کاروائی کا وعدہ دیا: "وعدہ صادق"
- ایران نے کویت میں اسی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس سے کہ ایران پر حملہ ہؤا تھا۔
- دہشت گردوں اور بحری قزاقوں کی امریکی ریاستی کمان "سینٹکام" نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے ایرانی میزائل کو مار گرایا ہے۔
- اگلے بیان میں کہا گیا کہ میزائل مار گرایا گیا تھا لیکن اس کے کچھ ٹکڑے ایک امریکی ہینگر کو لگے تھے جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔
- اگلے بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں کی تعداد 7 تھی۔

اور اب امریکی میگزین بلومبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ:
- کویت میں امریکی اڈے پر تین دن قبل کی ایرانی جوابی کاروائی میں 6 امریکی فوجی 'زخمی' ہوگئے۔
- نیز اس حملے میں ایک MQ-9 ڈرون مکمل طور پر تباہ اور ایک اسی قسم کے ڈرون کو شدید نقصان پہنچا۔
یورونیوز نے بھی یہی خبر نقل کی ہے۔
طنز یہ ہے کہ:
- امریکی اور اسرائیلی دشمن کے حملوں میں مرتے نہیں ہیں، زخمی ہوتے ہیں، کیونکہ انہیں صرف زخمی ہونے کا حق حاصل ہے!!!
کویت میں امریکی اڈے پر حملے میں میزائل لگنے کا اعتراف ابھی نہیں آیا اور بات وہی دو ٹکڑے لگنے تک محدود رہی لیکن عجب معجزنما تھے یہ دو ٹکڑے جنہوں نے 5 سے 7 تک ڈرون آپریٹرز ـ یعنی پیشہ ور قاتلوں ـ کو بھی نشانہ بنایا اور ڈرونز کو بھی،
ادھر اٹلانٹک میگزین نے بھی لکھا:
- ایران امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ سے "فاتح" ہوکر عہدہ برآ ہؤا۔
- ایران نہ صرف ہارا نہیں ہے بلکہ اپنے دشمنوں سے رعایتیں لے رہا ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ