29 مئی 2026 - 16:31
خلیج فارس میں امریکی شرانگیزیاں اور ایران کی جوابی کاروائیاں / کویت میں امریکی اڈہ نشانہ بنا

خلیج فارس میں، دہشتگرد امریکی فوج نے مسلسل تیسری شب بھی شرانگیزی کی اور آبنائے ہرمز کے جنوب میں ایک غیر قانونی راہداری کھولنے کی کوشش کی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی شرانگیزی کے سائے میں، کچھ جہازوں نے شناختی نظامات بند کرکے، ایران کی اجازت کے بغیر، آبنائے ہرمز سے گذرنے کی کوشش کی، لیکن انہیں ایران کی طرف کی تنبیہی فائرنگ کی وجہ سے پسپا ہونا پڑا۔

امریکہ نے بزعم خود، تنبیہی فائرنگ کے مقام کو نشانہ بنایا جو ایک خالی زمین  تھی (جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہؤا) ایران نے بھی فائرنگ کے مقام کو ـ جو کویت میں ایک امریکی اڈہ تھا ـ میزائلوں اور ڈرونز کا نشانہ بنایا۔

سپاہ پاسداران نے اعلان کیا: "سپاہ پاسداران نے بندرعباس ایئرپورٹ کے نواح پر امریکی فوج کی جارحیت کے جواب میں، اس امریکی اڈے کو نشانہ بنایا جس سے حملہ ہؤا تھا۔ یہ جوابی کاروائی ایک سنجیدہ انتباہ ہے، تاکہ دشمن جان لے کہ کوئی بھی جارحیت بلاجواب نہیں رہتی، اور اگر دوبارہ جارحیت ہوئی تو جواب زیادہ فیصلہ کن ہوگا اور نتائج کی ذمہ داری جارح پر عائد ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha