بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ واشنگٹن سے تل ابیب تک، شکست کی آواز گونج اٹھی ہے۔ میئر شیمر (Mearsheimer ) سے لے کر چک شومر شومر تک، سب ہی اقرار کر رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ نے امریکہ اور اسرائیل کی حکمت عملی کو تباہ کر دیا ہے۔ / آبنائے ہرمز میں استعماری قاعدہ الٹ گیا، ایک ایسی جگہ جہاں ایران کے طاقتور آہنی ہاتھ سے مغرب کی جغرافیائی-سیاسی شکست کو مستحکم کر دیا۔ [---] دنیا کے ذرائع ابلاغ میں بھی اس بات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے ساتھ جنگ میں ہار چکے ہیں۔ / نیویارکر (New Yorker) اور انڈیپنڈنٹ (Independent) سے لے کر وال اسٹریٹ جرنل (Wall Street Journal) اور مڈل ایسٹ آئی (Middle East Eye) تک، سب ہی نے ٹرمپ کی ہار اور شکست، اس کی بحری ناکہ بندی کے خاتمے، اہداف کے حصول میں ناکامی اور بھاری اخراجات کا تذکرہ کیا ہے، یہ اس جنگ میں ایران کی اسٹراٹیجک برتری کی ایک واضح علامت ہے۔
حصۂ پنجم:
• سی این این (CNN):
- ٹرمپ ہار چکا ہے اور امریکہ بھی غلط راستے پر گامزن ہے۔
- گذشتہ 40 سالوں میں کسی بھی صدر کی کارکردگی ایسی نہیں رہی۔
• ہسپانوی اخبار ایل پائیس (El País):
- نہ تو آبنائے ہرمز امریکہ کے قابو میں آیا ہے اور
- نہ ہی ایران کا جوہری پروگرام روکا گیا ہے۔
- ٹرمپ کے لیے ایران کے ساتھ جنگ بندی، شکست سے بھی بدتر ہے۔
• چینل ایم ایس نو (MS NOW):
- یہ نامعقول نہ تھا کہ پچھلے 47 سالوں میں امریکہ میں کوئی بھی صدر ایران کے ساتھ جنگ میں نہیں اترا!
• The New York Times (نیویارک ٹائمز):
ٹرمپ ایران میں رجیم چینج (نظامِ حکومت کی تبدیلی) چاہتا تھا لیکن امریکہ کی بین الاقوامی بالادستی کو بھی کھو بیٹھا۔
• سبکدوش صہیونی جنرل اسحاق بریک (Itzhak Brik):
- ٹرمپ کے فیصلے المیہ ہیں، وہ بالآخر ایران کے سامنے جھک گیا!
- ہم حماس کو شکست نہیں دے پائے،
- ہم حزب اللہ کو شکست نہیں دے سکے،
- ہم ایرانیوں کو بھی شکست نہیں دے سکے!
• امریکی سینیٹر مارک کیلی (Mark Kelly):
- ڈونلڈ ٹرمپ شکست کی طرف بڑھ رہا ہے۔
- ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ کے نتیجے میں ہمارے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے اور ایرانی بچے قتل ہوئے۔
• صہیونی ذرائع:
- تعطل جاری ہے اور ٹرمپ پھنس گئے ہے، شرمندہ، ہارا پٹا اور ذلیل ہو چکا ہے۔
- کسی بھی شعبے میں ٹرمپ کے لئے کچھ بھی اس کی مرضی کے مطابق نہیں ہو رہا ہے۔
• اسرائیلی چینل i24:
- اگر ایران کا افزودہ یورینیم ملک سے باہر نہ نکالا گیا تو حالیہ جنگ تاریخ میں ایک شکست کے طور پر درج ہو جائے گی۔
نوٹ:
صہیونی چینل سمجھتا ہے کہ دنیا بھول گئی ہے کہ اس جنگ کے اصل مقاصد کیا تھے اور اب اس کی توجہ بس افزودہ یورینیم پر مرکوز ہے تاکہ یہ کہہ سکے کہ ایرانی حکومت اور افواج کا خاتمہ، ایران پر مکمل قبضہ، ایران کے حصے بخرے کرنا اور ایران کے تیل پر قبضہ کرنا اس جنگ کے مقاصد میں شامل نہیں تھا!!
• یدیعوت آحرونوت (Yedioth Ahronoth):
- ٹرمپ نے دنیا کو ایران پر فتح کا ایک بیانیہ بیچنے کی کوشش کی ہے لیکن یہ بیانیہ بار بار اپنی بے بنیادی کو ثابت کر چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ: بہنام صادقی
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ