26 مئی 2026 - 16:12
ایرانی پارلیمنٹ کا دوبارہ  اسپیکر منتخب ہونے پر قالیباف کو پاکستانی سینیٹ کے چیئر مین کی مبارکباد

پاکستانی سینیٹ کے چیئر مین یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹر قالیباف کو ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستانی سینیٹ کے شعبہ رابطہ عامہ نے منگل کو بتایا ہے کہ چیئر مین یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹر قالیباف کو ایک بار پھر ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی سینیٹ کے چیئر مین یوسف رضا گیلانی نے ایران کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کے نام پیغام میں انہیں مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ہی ان کی کامیابی اور سربلندی کی آرزو کا بھی اظہار کیا ہے۔

 یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسپیکر ڈاکٹر  قالیباف کی سربراہی میں ایرانی پارلیمنٹ اپنے عوام کو رفاہ وآسائش فراہم کرنے نیز علاقائی تعاون کی تقویت میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
 پاکستانی سینیٹ کے چیئر مین نے اپنے پیغام میں، ایران اور پاکستان کے دیرینہ اور تاریخی روابط کے استحکام پر بھی زور دیا ہے۔
 انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے کے تعلق سے پاکستان کے عہد پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کا پارلیمانی تعاون علاقے میں امن و آشتی اور پائیدار ترقی کی راہیں ہموار کرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha