25 مئی 2026 - 22:45
ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اور ڈاکٹر سید عباس عراقچی کا دورہ قطر

ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے سپیکر ڈاکٹر محمدباقر قالیباف، آج دوپہر قطر کے امیر تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے گفتگو کے لئے اس دوحہ روانہ ہوئے۔ اس دورے میں دوطرفہ مسائل اور جنگ کے خاتمے اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کے موضوعات پر بحث اور گفتگو کی جائے گی۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی اور ایرانی مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر عبدالناصر ہمتی، اس سفر میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کے ہمراہ ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور مجلس شورائے اسلامی کے سپیکر ڈاکٹر محمدباقر قالیباف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے قطر کا دورہ کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، ایرانی حکام امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے سے متعلق کچھ موضوعات پر گفتگو کے بارے میں بات چیت کے لئے دوحہ پہنچے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، ایرانی مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر عبدالناصر ہمتی بھی اس ٹیم کے رکن ہیں جو حتمی معاہدے کے ایک حصے کے طور پر ایران کے منجمد اثاثوں کی ممکنہ آزادی کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

روئٹرز نے گذشتہ جمعہ کو بھی ایک نامہ نگار کے حوالے سے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ قطر نے امریکہ کی ہم آہنگی سے، ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے اور باقی ماندہ مسائل حل کرنے کے لئے معاہدے تک پہنچنے میں مدد کی غرض سے ایک مذاکراتی ٹیم تہران بھیجی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha