24 مئی 2026 - 13:06
ٹرمپ ٹیم کی جوہری ابجد تک سے لاعلمی پر یورپیوں کی حیرت

یورپیوں کو یہ سوال درپیش ہے کہ ریاست ہائے متحدہ متعلقہ سائنسز کے مکمل ادراک کے بغیر، کیونکر ایک جوہری سمجھوتے پر بات چیت کرسکتا ہے؟

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اخبار روئٹرز نے لکھا:

- جیسا کہ دنیا جانتی ہے کہ ٹرمپ معمولی سی حریت فکر رکھنے والے یا اپنی دانش پر بھروسہ رکھنے والے اہلکاروں اور پیشہ ور وزراء، سرکاری عہدیداروں اور سفارتکاروں کو بڑی آسانی سے برطرف کرتا ہے کیونکہ وہ وہ بات نہیں کرتے جو وہ پسند کرتا ہے۔

- ٹرمپ نے اسی ذاتی اور نفسیاتی رجحان کی بنا پر ایسے افراد کو اپنے آس پاس پیشہ ورانہ امور پر ایسے افراد (Yes-men) کو مسلط کر دیا ہے جو اس کی ہر درست اور غلط بات پر لبیک کہتے ہیں اور اصطلاحا اس کے وفادار ہیں، چنانجہ سفارتکاری اور حتی کہ سائنسی معاملات پر نظر رکھنے والوں اور یہی نہیں بلکہ تجربہ کار جوہری ماہرین کو حکومت سے الگ کر دیا ہے۔

- نتیجہ یہ ہؤا کہ یورپی عہدیدار کہتے ہیں کہ انہیں جنیوا مذاکرات کے دوران، امریکی ٹیم کو یورینیم کی افزودگی کے سلسلے میں بالکل ابتدائی تصورات کی تشریح کی ضرورت پڑتی تھی جس کی وجہ سے وہ حیران رہ گئے تھے۔

- یورپی سفارتکار پوچھتے ہیں: ریاست ہائے متحدہ متعلقہ سائنسز کے مکمل ادراک کے بغیر، کیونکر ایک جوہری سمجھوتے پر بات چیت کرسکتا ہے؟!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha