21 مئی 2026 - 23:49
مآخذ: ابنا
یورپ کو صہیونی رژیم کے جرائم کا ساتھ دینا بند کرے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپ کو تلخ تجربات سے سبق سیکھنا چاہیے اور صہیونی رژیم کے جرائم پر خاموشی اور بے عملی ترک کرنی چاہیے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپ کو  تلخ تجربات سے سبق سیکھنا چاہیے اور صہیونی رژیم کے جرائم پر خاموشی اور بے عملی ترک کرنی چاہیے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اشدود بندرگاہ پر صہیونی حکام کی جانب سے غزہ امدادی قافلے کے کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کی تصاویر انتہائی افسوسناک اور چونکا دینے والی ہیں۔ ان تصاویر میں ایک اسرائیلی وزیر کو ہتھکڑی لگے انسانی حقوق کے کارکنوں کی تذلیل کرتے ہوئے دیکھا گیا، جن میں متعدد یورپی شہری بھی شامل تھے۔

بقائی نے کہا کہ یہ مناظر تاریخ کے ان سیاہ ادوار کی یاد تازہ کرتے ہیں جب نازی رژیم نے مسلسل جرائم کے باوجود خود کو قانون سے بالاتر سمجھنا شروع کر دیا تھا۔ ان کے مطابق 1930 کی دہائی میں یورپ نے انسانی وقار کی پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہنے کی غلطی کی، جس کے نتائج بعد میں پوری دنیا نے بھگتے۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ آج اصل خطرہ صرف صہیونی حکام کے مخصوص اقدامات نہیں بلکہ ان جرائم پر عالمی خاموشی، قبولیت اور بے عملی ہے، جس نے قبضے، نسلی امتیاز اور مبینہ نسل کشی جیسے اقدامات کو مزید تقویت دی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مغربی ممالک اپنے دعوؤں اور عملی رویوں کے درمیان فرق بڑھاتے رہے تو تاریخ ایک بار پھر سخت سبق دے سکتی ہے۔ ان کے مطابق مسلسل خاموشی اور استثنیٰ دینے سے جرائم کم نہیں ہوتے بلکہ مجرم مزید دلیر ہو جاتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha