20 مئی 2026 - 16:12
مآخذ: ابنا
روس اور چین نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی

روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور چین کے صدر شی جن پنگ نے مشترکہ بیان میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے فوجی حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور چین کے صدر شی جن پنگ نے مشترکہ بیان میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے فوجی حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور عالمی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، جو مشرقِ وسطیٰ کے امن اور استحکام کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مشترکہ بیان میں روس اور چین نے خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد مذاکرات اور سفارتی بات چیت کی طرف واپس آئیں تاکہ تنازع مزید نہ بڑھے۔

دونوں ممالک نے خبردار کیا کہ جاری کشیدگی پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے سیاسی اور سفارتی حل ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha