17 مئی 2026 - 13:37
مآخذ: ابنا
پاکستان کو ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی امید

پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے اسلام آباد میں انعقاد کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے اسلام آباد میں انعقاد کے حوالے سے امید ظاہر کی ہے۔

برطانوی ہفتہ وار کو دیے گئے انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ تمام متعلقہ فریق پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: "خوش قسمتی سے ایران کو پاکستان پر اعتماد ہے، امریکی حکومت کو بھی اور خلیجی ممالک کو بھی۔"

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دعوت قبول کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ بھی جلد اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن آسانی سے حاصل نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے صبر، حکمت اور مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت درکار ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مستقل امن کے قیام کے لیے اپنی بہترین کوششیں جاری رکھے گا اور کامیابی آخرکار خدا کے ہاتھ میں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha