15 مئی 2026 - 14:24
مآخذ: ابنا
جنگب بندی برقرار، پاکستان امریکہ اور ایران سے رابطے میں ہے

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے علاقائی سفارتی کوششوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی برقرار ہے اور پاکستان مذاکرات کے دونوں فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے علاقائی سفارتی کوششوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی برقرار ہے اور پاکستان مذاکرات کے دونوں فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان موجودہ سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کے لیے پرامید ہے اور اس ضمن میں اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی برقرار ہے، اور اسلام‌آباد مذاکرات کے دونوں فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ امید ہے کہ موجودہجنگ بندی مستقبل میں مزید سفارتی بات چیت اور بحران سے نکلنے کے لیے راستہ ہموار کرے گا۔

ترجمان نے امریکہ کے صدر کے حالیہ دورہ چین پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح اس دورے سے متعلق پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور امید کرتا ہے کہ اعلیٰ سطح کے یہ مذاکرات علاقائی امن و سلامتی میں مددگار ثابت ہوں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha