اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ترجمان وزارت خارجہ "اسماعیل بقائی" پیر کو ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" کے علاقائی تبدیلیوں کے بارے میں اپنی تنظیمی حدود سے تجاوز کرنے والے تبصروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایکس نیٹ ورک پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کا کام توثیق و تحقیق ہے، نہ کہ آبنائے ہرمز، ایران کے میزائلوں یا تہران کے طرز عمل کے بارے میں سیاسی پیغامات جاری کرنا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ جب پیشہ ورانہ غیر جانبداری سیاسی رویوں یا ذاتی خواہشات کا شکار ہو جاتی ہے تو اداروں کی ساکھ ختم ہو جاتی ہے اور پھر کچھ مدت بعد بعد ان کی تاثیر کی صلاحیت بھی کم ہو جاتی ہے
آپ کا تبصرہ