14 اگست 2025 - 18:58
غزہ امام حسین علیہ السلام کے مشن پر گامزن ہے، فلسطینی بلاگر

آج سرخرو غزہ کو تنہا چھوڑا گیا ہے، لیکن اونچی آواز سے کہتا ہے: "ہیہات منا الذلۃ"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فلسطینی بلاگر عبدالرحمن ابو امیر، نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا:

خدا رحمت کرے حسین (رضی اللہ عنہ و ارضاہ) پر جو جنت کے جوانوں کے سردار ہیں، اور صادقین کے فرزند، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے نواسے۔ وہی جن کے بارے میں اور جن کے بھائی (علیہما افضل الصلاۃ و السلام) کے بارے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے فرمایا: "جو ان دو کو دوست رکھے اور جو ان سے دشمنی کرے اس نے مجھ سے دشمنی کی ہے۔"

امام حسین (علیہ السلام) نے حق کے لئے قیام کیا، حق کی مدد کے لئے باہر آئے اور انہیں تنہا چھوڑا گیا لیکن کبھی بھی پسپا نہیں ہوئے، اور متزلزل نہیں ہوئے، اور اپنا مشہور جملہ زبان پر جاری کیا: "ہیہات منا الذلۂ"؛ ذلت اور خواری ہم سے دور ہو۔ اور یوں انھوں نے حق کی نصرت کی راہ میں ایثار کے مستحسن ترین معانی بطور یادگار چھوڑ دیے۔

اور آج سرخرو اور سربلند غزہ کو تنہا چھوڑا گیا ہے، اور غزہ آج امام حسین (علیہ السلام) کی راہ پر گامزن ہے۔ اسے تنہا چھوڑا گیا ہے لیکن اونچی آواز سے کہہ رہا ہے: "ہیہات منا الذلۃ" اور کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالے گا، پسپا نہیں ہوگا اور ہرگز متزلزل نہیں ہوگا۔

اللہ کی رحمت ہو آپ پر اے مردوں کے امام، اے حق و حقیقت کے سید و سرور، اے وہ جس نے ح‍ق کی نصرت کے لئے ایثار اور جانفشانی کے بلندترین مفاہیم کو خلق کیا۔

اللہ کی رحمت ہو آپ پر اے سید الشباب اہل الجنۃ

ضرورت نہیں ہے کہ ہم اس مسئلے کے فرقہ واریت کی طرف لے جائیں۔ کیونکہ وہ بہترین مخلوقِ عالم اور افضل المرسلین کے نواسے ہیں، اور وہ ہم سب کے ہیں، کسی فرقے اور مذہب سے بالاتر۔ ہم تمام فرقوں کا احترام محفوظ رکھتے ہیں۔

اللہ کی رحمت ہو جوانان جنت کے سردار پر۔

میرا سلام ہو صرف اور صرف شرفاء پر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha