بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ ارکان نے جرائم پیشہ کنگ آف ایپسٹین امپائر کے مجرم وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ سے ایران کے خلاف جنگی جرائم کے الزام میں وضاحت طلبی کی تحریک شروع کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ڈیموکریٹ ارکان اس پر ایران کے خلاف جنگ میں جنگی جرائم کے ارتکاب، طاقت سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور وزارت جنگ میں اس کی بد انتظامی کے الزام میں فرد جرم عائد کریں گے۔
اس تحریک کا مسودہ ایریزونا ریاست سے کانگریس میں پہلی ایرانی-امریکی ڈیموکریٹ رکن یاسمین انصاری نے تیار کیا ہے۔
لگتا نہیں ہے کہ یہ بل ریپلکن اکثریت والے ایوان نمائندگان میں منظور ہوگا۔
انصاری نے ہیگستھ پر ایران کے خلاف تباہ کن اور غیر قانون میں ٹرمپ کے ساتھ شراکت کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
آٹھ دیگر ڈیموکریٹ ارکان بھی اس بل کی حمایت کر رہے ہیں۔
انصاری کے تیار کردہ بل کے مسودے میں ہیگستھ پر وزارت جنگ پر کانگریس کی نگرانی میں رکاوٹ ڈالنے، حقائق چھپانے اور وینزویلا اور ایران پر امریکی حملوں کی تفصیلات فاش کرنے جیسے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ