اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاپ لیو چهاردہم نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز بیانات کا سخت جواب دے دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ جنگ، تشدد، ناانصافی اور جھوٹ خدا کو پسند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰؑ کا دل تکبر، غرور اور بدکرداری کے ساتھ نہیں بلکہ عاجزی اور انکساری اختیار کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے ایک بار پھر پاپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جنگی حالات کو نہیں سمجھتے اور انہیں اس بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔
پاپ کے اس بیان کو دنیا بھر میں خاصی پذیرائی ملی ہے، خصوصاً مسیحی برادری میں اس پر مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے اپنی تنقید جاری رکھتے ہوئے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔
آپ کا تبصرہ