اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیٹو کے کردار پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس اتحاد سے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تازہ بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ نیٹو سے بہت زیادہ مایوس ہیں اور دعویٰ کیا کہ یہ اتحاد مشکل وقت میں امریکہ کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے اس اتحاد پر کھربوں ڈالر خرچ کیے ہیں اور اب اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ تنازع کے دوران نیٹو نے غیر جانبدار رہنے کا اعلان کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ یہ جنگ اس کا حصہ نہیں ہے جس پر ٹرمپ نے بارہا ناراضی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب ٹرمپ نے ایک الگ بیان میں پوپ لیون چہار دہم پر بھی شدید تنقید کی اور انہیں جرائم کے خلاف کمزور اور خارجہ پالیسی میں ناکام قرار دیا انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ انہیں پسند نہیں کرتے۔
یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب پوپ نے ٹرمپ کے ایران سے متعلق سخت بیانات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور جنگ کے خاتمے کی طرف قدم بڑھائیں۔
آپ کا تبصرہ