12 اپریل 2026 - 23:58
اسلام آباد مذاکرات؛ عدم مفاہمت پر امریکی ضد کی اور دنیا پر پڑنے والے منفی معاشی اثرات

ذرائع کے مطابق، ایران کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کی جنگ اور جنگ بندی کی تجویز دینے کے باوجود امریکی طرف سے مفاہمت نہ ہونے پر اصرار کی وجہ سے، عالمی معیشت پر شدید منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،

- نیویارک ٹائمز: ایران کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کی جنگ نے یورپیوں کے تناؤ پر اضافی معاشی دباؤ بھی ڈال رکھا ہے اور یورپ کو درپیش بڑھتے ہوئے مسائل کی فہرست میں یہ مسائل بھی شامل ہو گئے ہیں۔

- چین نے جنگ کے بعد بنیادی معدنی مواد کی برآمد بند یا محدود کرکے یورپی سپلائی لائن کو خلل سے دوچار کر دیا ہے۔

- یورپ میں گیس کی قیمتیں ـ جنگ کے آغاز کے مقابلے میں ـ 60٪ بڑھ گئی ہیں۔ برطانیہ اور اٹلی ـ جو اپنی توانائی کے مجموعے میں گیس پر زیادہ انحصار کرتے ہیں ـ دوسروں سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

- یورپ کی سب سے بڑی معیشت ـ جرمنی ـ میں افراط زر اور مہنگائی میں زبردست اضافہ ہؤا ہے، مبصرین سمجھتے ہیں اس افراط زر میں اگلے مہینوں میں بھی اضافہ ہوتا رہے گا۔

- ڈائریکٹر يو این ڈی پی: ایران اور امریکی کی جنگ کی وجہ سے عرب ریاستوں کی معیشت 7 فیصد سکڑ گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha