8 اپریل 2026 - 04:44
وعدہ صادق-4 کی 99 ویں لہر؛ خطے میں صہیونی-امریکی مفادات کے خلاف ہونے والی یہ کاروائی ایران کے عیسائی اور کلیمیوں کے نام کی گئی

سپاہ پاسداران: "آج علی الصبح از سحرگاه امروز وعدہ صادق-4 کی 99 ویں لہر کی کاروائیاں مبارک کوڈنیم "یا طمۃ الزہراء(س)" کے ساتھ، مسلط کردہ جنگوں کے کلیمی [ایرانی یہودی] اور عیسائی شہداء کے نام کی گئی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا:

اس کاروئی میں ایران عسلویہ کے پٹروکیمیکلز کے بجلی گھروں پر دشمن کی جارحیت کے جواب میں خطے میں امریکی مفادات اور مقبوضہ فلسطین میں کمانڈ و کنٹرول نیز نفری کے مقامات کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ابتدائی مرحلے میں سعودی عرب کے الجیبل زون میں امریکی SADARA کمپنی کے کئی عظیم ترین پٹروکیمیکل کمپلیکس، ایکسن موبل (ExxonMobil) اور ڈاؤ (Dow) کیمیکل اور اور الجعیمہ-سعودیہ میں Chevron Phillips کمپنی کا بڑا پیٹروکمپلیکس درمیانی فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں اور کئی ڈرون طیاروں کے ذریعے مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

ایک صہیونی جہاز جو امارات کی خورفکان بندرگاہ سے فائدہ اٹھا کر، آبنائے ہرمز سے گذرے بغیر، فوجی سازوسامان زمینی راستے سے صہیونی ریاست پہنچانا چاہتا تھا، ایک انٹیلی جنس کاروائی میں میزائل حملے کا نشانہ بناکر تباہ کیا گیا۔ اس جہاز کی تباہی ان تمام جہازوں کے لئے انتباہ ہے جو صہیونی ریاست یا امریکہ سے کسی قسم کا تعاون کر سکتے ہیں۔

بحر ہند میں امریکی دہشت گردوں کے طیارہ بردار جہاز "CVN 72" کے نیوی گروپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سپاہ پاسداران ایک بار پھر اعلان کرتی ہے کہ اگر دہشت گرد امریکی فوج سرخ لکیروں کی خلاف ورزی کرے تو ہمارا جواب خطے سے بڑھ کر، ہوگا۔ ہم سول اہداف پر حملہ شروع کرنے والے نہیں ہیں اور نہیں ہونگے لیکن سول اہداف پر رذیلانہ جارحیتوں کی صورت میں جواب دینے میں لمحہ بھر تاخیر نہیں کریں گے۔ ہم امریکہ اور اس کے شرکاء کے بنیادی ڈھانچوں کےساتھ ایسا سلوک کریں گے کہ وہ اس خطے کے تیل سے برسوں تک محروم ہوجائیں۔

الجبیل صنعتی زون سالانہ چھ کروڑ ٹن ـ یعنی عالمی پٹروکیمیکل پیداوار کا آٹھ فیصد حصہ ـ  تیار کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha