6 اپریل 2026 - 08:20
امریکی پائلٹ کے لئے ہونے والی کاروائی بڑے نقصانات کے ساتھ، ناکام ہو گئی

امریکی فوج کے دو C130 طیارے اور دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تباہ ہو گئے / پائلٹ زندہ نہیں بچ سکا تھا، بی بی سی / مار گرائے گئے امریکی طیارے کے پائلٹ کی نجات کے لئے امریکہ کو عظیم نقصانات برداشت کرنا پڑے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق:

ایران کے مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا:

اصفہان کے جنوب میں، گرائے گئے امریکی طیارے کے پائلٹ کے لئے ہونے والا نام نہاد ریسکیو آپریشن اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے بروقت رد عمل سے مکمل طور پر ناکام ہوگیا۔

اس کاروائی میں امریکی فوج کے دو C130 طیارے اور دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سپاہ اسلام کے غضب کی زد میں آکر تباہ ہوگئے۔

 امریکی پائلٹ کے لئے ہونے والی کاروائی بڑے نقصانات کے ساتھ، ناکام ہو گئی

#طبس_2

پائلٹ زندہ نہیں بچ سکا تھا، بی بی سی

بی بی سی کے تجزیہ کار نے امریکی فوج کے کچھ ذرائع کے حوالے سے کہا: "کچھ امریکی دہشت گرد فوجی ایف-15 کے پائلٹ کی نجات کے لئے، ریسکیو آپریشن میں زخمی ہوئے ہیں لیکن طیارے کا پائلٹ بھی گویا زندہ نہیں بچا ہے!"

دریں اثناء دشمن کے دو طیاروں اور دو ہیلی کاپٹروں کے جلے ہوئے ڈھانچوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں سوار قطعی طور پر ہلاک ہو گئے ہیں۔

 

مار گرائے گئے امریکی طیارے کے پائلٹ کی نجات کے لئے امریکہ کے نقصانات

امریکی فوجی کو تباہ ہونے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کی نجات کے لئے درج ذیل نقصانات برداشت کرنا پڑے ہیں:

- ایک ایف-15 لڑاکا طیارہ

- دو A10 طیارے

- چار بلیک ہاک ہیلی کاپٹر

- دو C130 ٹرانسپورٹ طیارے

- دو ہرمس اور MQ9 ڈرونز اور

- نامعلوم تعداد میں انسانی جانیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha