بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || عراقی ذرائع نے اعلان کیا کہ آج [پیر کے دن] بغداد میں بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی "وکٹری" (یا وکٹوریا) اڈے پر حملے کے بعد دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی۔
صابرین نیوز نے رپورٹ دی کہ امریکی لاجسٹک وکٹری اڈے پر مسلسل میزائل اور ڈرون حملے ہوئے ہیں۔
تصویروں سے واضح ہے کہ اس اڈے سے آگ اور دھویں کے ستون اٹھ رہے ہیں۔
عراقی ذرائع کہتے ہیں کہ وکٹری امریکی اڈے پر حملے جارے ہیں۔
عراق کے ایک سیکورٹی اڈے نے 'نایا' میڈیا کو بتایا کہ اس اڈے میں امریکی فوجی جہازوں کے ایندھن کے پانچ ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس پر قابو پانا 24 گھنٹوں تک، ممکن نہیں ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ