4 اپریل 2026 - 05:39
وعدہ صادق-4 کی 92ویں لہر؛ امریکی-صہیونی ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس اور بحریہ کے مشترکہ حملے

سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس اور بحریہ نے اس کاروائی کا آغاز جمعہ کے دن "یا صاحب الزمان ادرکنی" کے کوڈ نیم سے کیا اور اسے شہدائے محراب کے نام کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا:

اس کاروائی کے دوران کئی مخلوط ذیلی کاروائیوں بھی ہوئیں، دہشت گرد امریکی دشمن کے بحری جنگی اثاثوں اور مقبوضہ فلسطین میں اہم صہیونی اڈوں کو کامیاب حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

نیز مقبوضہ حیفا کے جنوب میں اسرائیلی ایف-16 طیاروں کے میزبان 'رامات ڈیوڈ' اڈے کو وسیع پیمانے پر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

وعدہ صادق-4 کی 92ویں لہر کے تحت ہونے والی کاروائیوں کی تفصیلات:

ایک امریکی لڑاکا طیارہ تباہ کر دیا گیا، امارات میں ایمیزون کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ڈھانچوں کو تباہ کیا گیا اور تل ابیب کے قلب پر لرزے طاری کئے گئے۔

مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا:

امریکی صدر نے ایرانی ایئر ڈیفنس سسٹم کی تباہی کا جھوٹا دعوی کیا تھا جس کے فورا بعد مرکزی ایران میں دوسرا امریکی لڑاکا طیارہ بھی مار گرایا گیا۔ اس طیارے کے پائلٹ کی تلاش میں آنے والے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کو بھی تباہ کیا گیا۔

خلیج فارس کی جنوبی عرب ریاستوں میں امریکیوں کے بری اور بحری ڈھانچوں کو سوپر ہیوی میزائلوں اور تباہ کن ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

ایران میں قاتلانہ حملوں کے لئے استعمال ہونے والے امارات میں آئی ٹی اور اے آئی کے مراکز نیز اوریکل امریکی کمپنی کو پیشگی انتباہ کے مطابق، تباہ کیا گیا۔

امارات میں امریکی اڈے کے باہر امریکی فضائیہ کے پائلٹوں اور فلائٹ انجنیئرز کے ایک بڑے بنکر کو تباہ کردیا، بڑی تعداد میں امریکی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

وعدا صادق-4 کی 92 لہر کی کاروائی کے ذیل میں، کویت کی "الشیوخ بندرگاہ پر لینڈنگ کرافٹس (LCUs) اور بری-بحری ٹرانسپورٹ مشینری کو تباہ کیا گیا۔

بحرین کے جبل الدخان میں طویل رینج والے پیشگی الرٹ کرنے والے AR-327 ریڈار کو متعدد ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کیا گیا۔

مقبوضہ فلسطین کے شہد حیفا کے جنوب مشرق میں رامات ڈیوڈ کے ایئربیس کامیاب میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں متواتر  لانچنگ کی حکمت عملی کے تحت کئی وارہیڈز لے جانے والے خرمشہر-4 میزائلوں کے ذریع تل ابیب کے مرکز اور مقبوضہ فلسطین کے 50 مقامات کو مؤثر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ایران کے بنیادی ڈھانچوں پر امریکی حملوں کے جواب میں اردن کے الازرق اڈے میں امریکی فوج کی نفری اور ان کے بیرکوں، ہتھیاروں، اور جنگی سازو سامان کے گوداموں، کویت کے عریفجان اڈے میں امریکی بکتربند یونٹوں اور بحرین میں امریکہ کے سب سے بڑے ایلومینیم پلانٹ کو بڑی تعداد میں تباہ کن ڈرونز کا نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی فوج اور سپاہ پاسداران نے ملک کے مختلف علاقوں میں کئی کروز اور بیلسٹک میزائلوں، دو حملہ آور ڈرون طیاروں اور جزیرہ قشم کی حدود میں ایک لڑاکا طیارے کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

مرکزی ایران میں LAKEN-HEATH سکواڈرن سے متعلق ایک ایف 35 طیارہ مار گرایا۔

وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللهِ العَزِیزِ الحَکِیمِ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha