بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے اپنے بیان میں کہا: کویت میں پانی صاف کرنے والے کارخانے پر وحشیانہ حملے کا غلیظ اقدام غاصب صہیونی ریاست نے کیا اور اس کا مطلب ایران کو ملزم ٹہرانا تھا۔ یہ صہیونیوں کی پستی، رذالت اور کمینگی کا ثبوت ہے۔
مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے مزید کہا: ہم دشمن کو ایرانی بندرگاہوں پر جارحیت کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ خطے میں امریکی اڈوں، نفری اور مفادات نیز صہیونی ریاست کے بنیادی ڈھانچوں، فوجی، سیکورٹی اور اقتصادی ڈھانچوں کو بدستور نشانہ بناتے رہیں گے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: مغربی ایشیا کے ممالک کے لئے ضروری ہے کہ خطے کو غیر مستحکم اور تباہ کرنے کے لئے امریکی - صہیونی دشمنوں کی فتنہ انگیزیوں سے ہوشیار رہیں اور خطے میں جرائم پیشہ امریکی اور صہیونی فورسز کی موجودگی کا فوری خاتمہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ