28 مارچ 2026 - 01:10
شکست کا اعتراف؛ ایران کے مقابلے مین فتحیابی کا دعویٰ سیاسی لاف زنی ہے، سابق صہیونی وزیر ا‏عظم

اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیر خارجہ نے کہا: خلیج فارس کی عرب ریاستیں اپنا امن و سکون خطرے میں ڈالنے والے [بھگوڑے امریکی[ فوجیوں کو خدمات فراہم نہ کریں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سابق صہیونی وزیر ا‏عظم  ایہود اولمرت نے کہا: ایران کے مقابلے میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی فتحیابی کا دعویٰ ایک سیاسی لاف زنی ہے۔

اولمرت نے مقبوضہ سرزمین میں پروپیگنڈوں اور نعروں اور حقیقی صورت حال کے درمیان تضادات پر تنقید کرتے ہوئے کہا: آبادکاروں کو دن رات کا زیادہ تر وقت پناہ گاہوں میں گذارنا پڑتا ہے، ہر وقت آنے والی میزائل حملوں کی تنبیہات نیتن یاہو کے فتح کے دعوؤں سے تضاد رکھتی ہیں۔

اس سابق صہیونی اہلکار نے نیتن یاہو کابینہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا: جو کچھ اسرائیل میں ہو رہا ہے، المناک ہے۔

اولمرت نے مزید کہا: نیتن یاہو تین برسوں سے اسرائیلی باشندوں کے مفادات کے برعکس کام کر رہا ہے اور وہمیاتی مقاصد پر اربوں شیکل خرچ کر رہا ہے جس کی وجہ سے اس ریاست کوبھاری اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha