27 مارچ 2026 - 22:49
امریکی فوجی جان بچانے کے لئے اپنے اڈوں سے بھاگ کر ہوٹلوں میں پناہ گزین ہوئے ہیں، جنرل شکارچی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایران کے قومی ٹیلی وژن کے نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: خطے میں امریکیوں کے 17 فوجی اڈے تھے اور یہ تمام 17 اڈے اب تباہ ہو چکے ہیں / پوری دنیا سمجھ گئی کہ امریکی فوج کاغذ کا شیر ہے۔ امریکی فوجی پہلی بار اپنے اڈوں سے بھاگ کر ہوٹلوں میں پناہ گزین ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی کے بیانات کے اہم نکات:

- اسلامی جمہوریہ ایران نے 12 روزہ جنگ کے بعد، اپنا دفاعی ڈاکٹرائن جارحانہ ڈاکٹرائن میں تبدیل کیا۔ جارحانہ ڈاکٹرائن کا مطلب اہداف کے حصول تک دشمن کو سزا دینا ہے۔

- امریکہ تمام تر بنیادی اہمیت کے 17 فوجی اڈے تباہ اور ناقابل استعمال ہو گئے ہیں۔

- اگر امریکی اسی لمحے 28 فروری (جارحیت کے آغاز) کے حالات میں پلٹنا چاہے تو پانچ سال کا عرصہ درکار ہوگا۔ یعنی یہ کہ امریکی فوج ایران کی طاقت کے سامنے کھڑے ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

- امریکی اپنے اڈوں کے بنیادی ڈھانچوں کا دفاع نہیں کر پائے، تو وہ خطے کے ممالک کا دفاع کیونکر کر پائیں گے؟!

- صہیونی ریاست کی فضائیں ہماری فوج اور سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے کنٹرول میں ہیں۔

- ہمارے کئی ٹن وزنی میزائل cast iron کو پھاڑ دیتے ہیں، لیکن یہ جب صہیونیوں کے گوشت و پوست سے ٹکراتے ہیں، تو وہ کہتے ہیں کچھ لوگ زخمی ہو گئے۔

- اب تک 1300 سے زائد صہیونی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 600 سے 800 تک امریکی فوج ہلاک اور 5000 زخمی ہوگئے ہیں۔

- حتیٰ اگر جنگ ختم ہوجائے، تو ہماری کچھ شرطین ہیں اور امریکہ کی جان نہیں چھوڑیں گے۔

- آبنائے ہرمز کا کھل جانا ان شرطوں سے مشروط ہے جو رہبر معظم نے متعین فرمائی ہیں۔ یہ آبنائے پھر جنگ سے پہلے کا آبنائے نہیں بنے گا۔

- ہم نہیں چاہتے کہ اس جنگ میں حتیٰ ایک مسلمان کی ناک سے خون گرے۔

- جب امریکی فوجی خطے کے ممالک کے ہوٹلوں میں چھپ جاتے ہیں تو فطری امر ہے کہ یہ ہوٹل ہمارے لئے جائز نشانہ بنیں گے۔

- جارحوں کو سزا دینے کا عمل اس وقت جاری رہے گا جب تک کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران سے جنگ کا سایہ مٹا دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha