بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || روسی خبر ایجنسی ریانوویستی کے مطابق، وفاقی روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدویدوف نے اپنے ٹیلی گرام چینل میں ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مستقبل قریب میں مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے حل کو بعید از قیاس قرار دیا اور کہا: ہم ہر تنازعے کے پرامن حل کے خواہشمند ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس مسئلے کا حل مستقبل قریب میں ناممکن ہے کیونکہ متنازعہ قوتیں انتہائی معاندانہ موقف پر کھڑی ہیں۔
انھوں نے کہا: ایران میں امریکی زمینی کاروائی امریکہ کے لئے انتہائی دشوار صورت حال کا باعث ہوگی؛ ممکنہ زمینی کاروائی امریکہ کے لئے ویتنام جیسا انجام رقم کرے گی، وہی جنگ جس سے امریکہ عزتمندانہ انداز سے نہیں کل سکا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ