پہلی بار کسی روسی صدر کی جانب سے مسجدوں کے دورہ کے موقع پر صدر دیمیتری میدویدوف نے مسلم لیڈروں سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ وہ دہشت پسندی کے خلاف اسلامی رواداری کو فروغ دینے کے لیئے ان کی مدد کریں۔ 12/ مسجدوں کے مفتیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر میدویدوف نے کہا ہے کہ دہشت پسندی نے ان کے ملک کو غیر مستحکم کر دیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ حالات معمول پر لانے کے لئیے تمام ممکنہ اقدامات کئیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ہر ایک کا اہم فریضہ ہے کہ رواداری کو عام کیا جائے اور ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کیا جائے ۔میدویدوف نے یہ کہتے ہوئے کہ روس میں 182 / مختلف نسلی گروپ میں 57/گروپ مسلمانوں کے ہیں اور انہوں نے روسی سماج میں اپنی بہترین خدمات انجام دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مذہبی اداروں نے لوگوں میں روحانی اور اخلاقی رہنمائی کے علاوہ دہشت گردی اور جنونیت سے جنگ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک میں اسلام کی اہمیت کا یہ ایک اہم اشارہ ہے ۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 162651
میدویدوف نے مسلم لیڈروں سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ وہ دہشت پسندی کے خلاف اسلامی رواداری کو فروغ دینے کے لیئے ان کی مدد کریں ۔