25 مارچ 2026 - 02:28
ہمارے فوجی جزیرہ خارک میں ایران کے لئے قیمتی یرغمالی ہونگے، جو کینٹ

ٹرمپ انتظامیہ کے مستعفی اہلکار اور قومی انسداد دہشت گردی مرکز کے سابق ڈائریکٹر نے کہا: ایرانی جزائر میں امریکی فوجی دستے بھیجنا امریکہ کے لئے المناک ہوگا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ٹرمپ انتظامیہ کے سابق اہلکار اور قومی انسداد دہشت گردی مرکز کے سابق ڈائریکٹر جوزف کینٹ، جنہوں نے حال ہی میں ایران کے خلاف احتجاجا استعفا دیا، ایرانی جزیرے "خارک" میں امریکی فوج اتارنے کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے خبردار کیا اور اس اقدام کو المناک قرار دیا۔ 

مورخہ 17 مارچ 2026 تک امریکی قومی انسداد دہشت گردی مرکز کے ڈائریکٹر کے عہدے پر رہنے والے جوزف کینٹ نے واشنکٹن پوسٹ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: جزیرہ خاک پر قبضہ ـ جو ایرانی تیل کی برآمدات کا قطب سمجھا جاتا ہے ـ نہ صرف اسٹراٹیجک نہیں ہے بلکہ امریکی فوجیوں کو زدپذیری سے دوچار کرے گا۔

انھوں ںے مزیدع کہا: "میں سمجھتا ہوں کہ ایران کی طرف فوج بھیجنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم ایک چھوٹے جزیرے میں خاصی تعداد میں یرغمالی ایرانیوں کی تحویل میں دے رہے ہیں؛ ایسا جزیرہ کہ جسے ایرانی اپنے ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے آگ میں ڈبو سکتے ہیں۔

جوزف کینٹ: ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لئے اسرائیل کو لگام دینا ہوگا

امریکہ کے قومی انسداد دہشت گردی مرکز کے مستعفی ڈائریکٹر نے کہا: ٹرمپ، اگر اسرائیل ـ بالخصوص نیتن یاہو ـ کو لگام نہ دے تو تمام تر کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha