24 مارچ 2026 - 20:44
ایران کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو امریکہ کے پاس نہیں / ایرانی میزائل پورے خطے کی تباہی کے لئے کافی ہیں، روسی وزیر دفاع

روسی وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو امریکہ کے پاس نہیں ہیں / ایرانی میزائلوں کے ذخائر پورے مشرق وسطی کی تباہی کے لئے کافی ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || روسی وزیر دفاع، آندرے بلوسوف نے لکھا: "جی، جو کچھ کہتا ہوں درست ہے: ایران کے پاس ایسے جدید اور تباہ کن حملہ آور میزائل سسٹمز ہیں جو امریکہ کے پاس بھی نہیں ہیں۔ ایران کے پاس بہت زیادہ جدید میزائل ہیں جنہیں ابھی تک استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ ایران کے پاس میزائل کے ذخائر اتنے ہیں کہ نہ صرف اسرائیل بلکہ پورے مشرق وسطی کی تباہی کے لئے کافی ہیں۔

ہم امریکہ اور اسرائیل سے چاہتے ہیں کہ جنگ بند کریں اور ایران کے خلاف اپنی فوجی کاروائی کی شکست کا اعلان کریں؛ بصورت دیگر ان کے جانی اور مالی نقصانات ناقابل تصور ہونگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha