بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ سعودی عرب نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے خلاف 42 فضائی اور میزائل حملے کئے ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ سعودیوں نے ان جارحیتوں میں صنعاء اور صوبہ تعز، لحج، مأرب، عمران اور جزیرہ میون کے شہری مراکز پر ایف-15 اور ٹائفون لڑاکا طیاروں سے بمباری کی۔
انھوں نے کہا کہ جارح لڑاکا طیارے خمیس مشیط اور طائف کے دو اڈوں سے اڑے اور نجران سے میزائل حملے بھی کئے گئے۔
بریگیڈیئر جنرل سریع نے واضح کیا کہ یمن کے خلاف موجودہ کشیدگی میں اضافے کے آغاز سے سعودی جارحیتوں اور فضائی اور میزائل حملوں کی کل تعداد 2323 سے تجاوز کر گئی ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے آخر میں اعلان کیا کہ "جزیرہ میون پر سعودی دشمن کے فضائی اور میزائل حملے بحری راستوں کو براہ راست خطرے میں ڈالتے ہیں اور سعودی جارحوں کے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے اثرات اور نیویگیشن کی سیکورٹی کو لاحق خطرات کی ذمہ داری آل سعود پر عائد ہوتی ہے۔"
یمن کی مسلح افواج نے گذشتہ رات سعودی جارحیت کے جواب میں صنعاء کی تیل کمپنی، شاہ خالد ہوائی اڈے اور ریاض اور ظہران میں آرامکو سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ