24 مارچ 2026 - 03:44
بن گوریون ایئرپورٹ کے پاس واقع IAI فضائی صنعت اور شہزادہ سلطان امریکی اڈے پر ڈرون حملے کئے، 39واں بیان

فوج کے حملہ آور ڈرونز نے دو محاذوں میں ـ بن گوریون ایئرپورٹ کے برابر میں واقع "IAI" فضائی صنعتوں اور خطے میں شہزادہ سلطان امریکی اڈے میں امریکہ کے جاسوس طیاروں کی تعیناتی کے مقامات کو تابڑ توڑ حملوں کا نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے اپنے 39ویں بیان میں اعلان کیا:

ہمارے حملہ آور ڈرونز نے دو محاذوں میں ـ بن گوریون ایئرپورٹ کے برابر میں واقع "IAI" فضائی صنعتوں اور خطے میں شہزادہ سلطان امریکی اڈے میں امریکہ کے جاسوس طیاروں کی تعیناتی کے مقامات کو تابڑ توڑ حملوں کا نشانہ بنایا۔

"IAI" فضائی صنعتیں صہیونی ریاست کی فوج اور برآمدات کے لئے فوجی طیارے، ڈرونز، میزائل، فضائی دفاعی سسٹمز نیز ایرواسپیس سسٹمز کی تیاری میں بنیادی کردار ادا کرتی تھیں اور صہیونی ریاست کے لئے بہت حساس سمجھی جاتی ہیں۔

امریکیوں کا ایڈوانسڈ آپریشنز سینٹر اور کمانڈ سسٹم گذشتہ تین عشروں سے شہزادہ سلطان ایئربیس میں تعینات تھے اور F15، F16، F35 لڑاکا طیاروں نیز کارگو اور آواکس کے جاسوسی طیاروں کا میزبان ہے۔

اس سے پہلے بھی اس اڈے میں پانچ ایئرفیول ٹینکر ہمارے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha