24 مارچ 2026 - 03:34
عراق کی اسلامی مقاومت کی عظیم کامیابیاں: امریکیوں نے بغداد سے انخلا کے لئے جنگ بندی کی درخواست دی

مقاومتی تحریکوں نے درخواست موصول ہونے کے بعد جنگ بندی سے اتفاق کیا بشرطیکہ سامرائے مقدس سے کربلائے مقدس تک الحشد الشعبی کے اڈوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || عراق کے اولیاء الدم مقاومتی بریگیڈز کے ترجمان 'ابو مہدی الجعفری' نے کہا:

نیٹو کے C130 طیارے وکٹوریا کے امریکی اڈے پر مقاومت کی تحریکوں کی شدید گولہ باری کی وجہ سے، اس اڈے میں نہ اتر سکے۔

امریکیوں اور نیٹو ممالک نے عراق سے درخواست کی کہ ان کے فوجی دستوں کے بغداد کے وکٹوریا اڈے سے ترکیہ منتقل ہونے کے لئے مقاومتی تحریکوں کے ساتھ 24 گھنٹوں کی جنگ بندی برقرار کریں۔

مقاومتی تحریکوں نے درخواست موصول ہونے کے بعد جنگ بندی سے اتفاق کیا بشرطیکہ سامرائے مقدس سے کربلائے مقدس تک الحشد الشعبی کے اڈوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

اگر امریکی دوبارہ لوٹ کر آئیں تو ہم بھی لوٹ کر آئیں گے اور ایک بار پھر جہنم کو ہم کافروں کے گھیرنے کے لئے تیار کریں گے۔

امریکی اب بھی کردستان کے علاقے میں موجود ہیں، اور مقاومت اسلامی کی تحریکیں انہیں مکمل طور پر ان کے اڈوں سے نکال باہر کریں گے۔

ہمیں عراق کی حکومت اور سیاسی دھاروں سے امید تھی کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت پر مبنی موقف اختیار کریں، لیکن بدقسمتی سے، ان کا موقف بہت ٹھنڈا اور پھیکا رہا۔"

ادھر عراق کی مقاومت اسلامی کی تحریک النجباء نے اعلان کیا: ٹرمپ کو خبر دو کہ خطے کے تمام بجلی گھر ہمارے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی زد میں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha