23 مارچ 2026 - 14:47
مآخذ: ابنا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کا نتیجہ ہے:روس

روس کے نائب وزیر خارجہ آندری رودنکو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کا براہِ راست نتیجہ ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،روس کے نائب وزیر خارجہ آندری رودنکو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کا براہِ راست نتیجہ ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ امریکہ اور اسرائیل فوری طور پر تناؤ میں اضافہ بند کریں، بصورت دیگر حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کشیدگی میں کمی لائی جائے تو آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی معمول پر آ سکتی ہے۔

رودنکو نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ انہوں نے بوشہر میں واقع جوہری بجلی گھر کی صورتحال کو فی الحال پرامن قرار دیا، تاہم اس پر ہونے والے حملے کے حوالے سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے ردعمل کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دانشمندی کا مظاہرہ کریں گے اور بوشہر کے جوہری پلانٹ کو نشانہ بنانے سے گریز کریں گے۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ماسکو آبنائے ہرمز کی بندش کے خلاف ہے، تاہم موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لینا ضروری ہے۔ ان کے مطابق، امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف زمینی کارروائی فی الحال بعید از قیاس ہے، لیکن اگر ایسا ہوا تو یہ تنازع کو مزید شدت اختیار کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha