21 مارچ 2026 - 07:04
معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 67ویں لہر؛ امریکی صہیونیوں پر تابڑ توڑ حملے

اس کاروائی میں "علی السالم" امریکی اڈے میں ڈرون اور ایرواسپیس کے کمانڈ سینٹر، طیاروں کی اوورہالنگ اور نگہداشت کے آشیانوں، ہیلی کاپٹروں سے متعلق آلات اور امریکی اتحاد کی افواج کے کمانڈ سینٹر، میزائل حملوں کی پیشگی الرٹ دینے والے ریڈاروں، اور امریکی اڈے "الوفاء" میں دہشت گرد امریکی نفری کی تعیناتی کے مراکز، کو طویل اور درمیانی فاصلے تک مارنے والے ٹھوس اور مائع ایندھن کے حامل میزائلوں کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران کا بیان: روز جمعۃ الوداع کو علی الصبح حضرت صاحب الزمان (عَجَّلَ اللہُ تَعَالیٰ فَرَجَہُ الشَّرِیف) کے انتظار فَرَج کے اوقات میں، خدائے متعال سے استعانت اور مؤمن عوام کی دعائے خیر کے ساتھ، معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 67ویں لہر مبارک کوڈ نیم "یا صاحب الزمان ادرکنی" کے ساتھ، سپاہ پاسداران کے شہید ترجمان بریگیڈیئر جنرل پاسدار ڈاکٹر 'علی محمد نائینی' اور ان کے شہید بھائی کرتے ہوئے انجام پائی اورخطے میں امریکیوں کے خفیہ ٹھکانوں اور ریڈاروں نیز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاست کے بنیادی فوجی ڈھانچوں پر ـ بھاری میزائلوں کی ایک قطار اور ڈرون طیاروں کی بارش سے، درد اور آگ کے دروازے کھول دیئے گئے۔

اس کاروائی میں "علی السالم" امریکی اڈے میں ڈرون اور ایرواسپیس کے کمانڈ سینٹر، طیاروں کی اوورہالنگ اور نگہداشت کے آشیانوں، ہیلی کاپٹروں سے متعلق آلات اور امریکی اتحاد کی افواج کے کمانڈ سینٹر، میزائل حملوں کی پیشگی الرٹ دینے والے ریڈاروں، اور امریکی اڈے "الوفاء" میں دہشت گرد امریکی نفری کی تعیناتی کے مراکز، کو طویل اور درمیانی فاصلے تک مارنے والے ٹھوس اور مائع ایندھن کے حامل میزائلوں کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا گیا۔

نیز مقبوضہ فلسطین کے مرکز اور شمالی میں صہیونی ریاست کے سیٹلائٹس، ریڈاروں اور میزائل دفاعی مراکز کو مؤثر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

یقینا ظالم و جابر صدام کا انجام جرائم پیشہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے کا منتظر ہے۔ ہمارے

"میدان جنگ میں شکست نہیں ہے، اللہ نے شکست کا راستہ ہم پر بن کر دیا ہے اور فتح قریب ہے"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha