3 جنوری 2026 - 15:21
ہم نے وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے دوسرے ملک منتقل کر دیا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے خلاف ’بڑے پیمانے پر حملے‘ کیے ہیں اور اِس کے صدر نکولس مادورو اور اُن کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی || ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے کامیابی کے ساتھ وینزویلا اور اُس کے رہنما صدر نکولس مادورو کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی ہے، صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔‘
یہ اعلان امریکا اور وینزویلا کے تعلقات میں ایک غیر معمولی پیش رفت کے طور پر سامنے آیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے جبکہ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مزید معلومات پریس کانفرنس میں فراہم کی جائیں گی۔

ہم نے وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے دوسرے ملک منتقل کر دیا، ٹرمپ

سی بی ایس نیوز کے دعوے کے مطابق، امریکی فوج کی ایلیٹ اسپیشل فورسز یونٹ ڈیلٹا فورس نے مادورو کو گرفتار کر لیا۔
ٹرمپ نے ٹائمز کے ساتھ انٹرویو میں مادورو کی گرفتاری کو ایک "شاندار آپریشن" قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ "یہ بہت اچھی طرح سے منصوبہ بند آپریشن تھا اور اس مشن میں کچھ عظیم قوتیں شامل تھیں!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha