بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایران کی فلکیات (Astronomy ) اور فلکی طبیعیات (Astrophysics) کی قومی ٹیم مسلسل تیسرے سال بھی چیپیئن شپ جیت گئی اور ور 5 طلائی تمغے حاصل کئے۔ سوشل میڈیا اور غیر ملکی صارفین نے اسلامی جمہوریہ ایران، ایرانی تہذیب اور ایرانیوں کی ذہانت کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس سائنسی کامیابی نے بہت سے صارفین کی توجہ ایران کی سائنسی اور تعلیمی صلاحیتوں کی طرف مبذول کرائی اور ان میں سے بعض نے ایران کی تاریخی اور تہذیبی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی نوجوانوں کی علم کی سطح اور صلاحیت کی تعریف کی۔
ذیل میں بعض غیر ملکی صارفین کے خیالات پیش کئے جاتے ہیں:
• ایران اس سے کہیں زیادہ جدید ہے جتنا ہم تصور کرتے تھے۔ میں نے اس کے بارے میں مطالعہ کیا ہے اور [ایران میں] حالیہ برسوں کی کامیابیوں سے متأثر ہؤا ہوں، وہ بھی امریکہ کی سخت پابندیوں کے باوجود۔
ایران کے پاس دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ سینٹر اور ایک بالکل نیا اور جدید میٹرو نظام ہے! یہ خوبصورت گاڑیاں اور پل بھی بناتا ہے!
ایران کے موبائل نیٹ ورک "رائٹل" کے پاس 4G اور 5G ٹیکنالوجی ہے۔
ایران کے پاس ایمازون کے بجائے "دیجی کالا"؛ اوبر کے بجائے "اسنیپ"؛ اور ای بے (eBay) کے بجائے "دیوار" [جیسے پلیٹ فارم] ہیں...
• سائنسدانوں اور دانشوروں کی ایک قوم جو سائنس، دریافتوں اور جدتوں کی ایک قدیم اور باوقار روایت میں پروان چڑھی ہے۔

• بالکل اسی وقت جب میں نے ایک ایسا اشتہار دیکھا جس سے مجھے لگا کہ ایران صرف ایک گاؤں ہے (میں نے یہ پوسٹ دیکھی ہے) تو میں سمجھ گیا کہ جو ملک ایسے لوگ تیار کرتا ہے، وہ اس سے کہیں زیادہ ترقی یافتہ ہے جتنا تصور کیا جاتا ہے۔ شاباش سورماؤ!

• حیرت انگیز ہے۔ صرف ایک لمحے کے لئے تصور کریں کہ اگر ایرانیوں کو وہی مواقع ملتے جو مغرب کے لوگوں کو کامیابی کے لئے حاصل ہیں، تو کیا ہوتا!

• اعلیٰ سطح پر عمومی تعلیم اور ہزاروں سالہ پرانی تہذیب۔

• ہاں۔ خواتین بھی فخر کے ساتھ اس میدان میں نمایاں طور پر موجود ہیں۔ حالانکہ ہم مغرب میں بمشکل پڑھ سکتے ہیں... اور بے کار کی جنگیں شروع کرنے اور پابندیاں لگانے میں بہت مہارت رکھتے ہیں۔

• شاباش! یہ ان وجوہات میں سے ایک ہے جن کی بنا پر امریکی تاریخ کا سب سے احمق صدر ایران کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

• ایرانی، چینیوں کے ساتھ، کرہ ارضی کے ذہین ترین اور ہونہار ترین لوگوں میں سے ہیں۔

• ماضی میں، ایرانی قوم دوسری قوموں کو تعلیم دیتی رہی ہے۔۔۔ اور آپ [ایرانیوں] نے وہ حکمت نسلوں تک محفوظ رکھی ہے... آپ اسے زوال پذیر مغربِ کے ہاتھوں نہ چھیننے دیں!

• دنیا نے ایرانیوں کو کم سمجھتے آئے ہیں۔

• ایران ایک بابرکت اور باصلاحیت سرزمین ہے۔

• ہاہا، اور ٹرمپ کے حملے سے پہلے کسی نے اس کو یہ نہیں بتایا تھا کہ ایران ایک ترقی یافتہ ملک ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ