15 دسمبر 2025 - 15:06
کیا آفت اتار دی X پلیٹ فارم نے صارفین کے ڈیٹا پر

مکمل ابلاغی خاموشی کے سائے میں، 60 ملین یورپی صارفین کے نجی ڈیٹا کو مصنوعی ذہانت کے ماڈل "گروک" کی تربیت کے لئے چوری کیا گیا اور "سیکھے گئے ڈیٹا" کا انجام متعین کرنے کے لئے ایک قانونی فائل کھولی گئی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سنہ 2024 کے موسم بہار کے آخری دنوں کی ایک صبح کو، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) کے پس منظر میں، ایک ایسا واقعہ رونما ہو رہا تھا جس کا نہ تو واضح اعلان ہؤا تھا اور نہ ہی اس کے بارے میں کوئی صریح انتباہ دیا گیا تھا؛ رازداری کی ترتیبات میں ایک چھوٹی سی تبدیلی، خاموشی سے فعال کر دی گئی۔

اس تبدیلی نے لاکھوں صارفین کے ڈیٹا کو ٹیکنالوجی کی سب سے حساس مسابقت کے میدانوں میں سے ایک، یعنی مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت، سے جوڑ دیا۔

اسی جگہ سے 'علت و معلول (Cause and Effect)' کا ایک سلسلہ شروع ہؤا؛ ایک ایسا سلسلہ جو ایک نجی کمپنی میں ایک تکنیکی فیصلے سے شروع ہؤا اور قانونی شکایات، یورپی نگراں اداروں کی مداخلت، اور رضامندی، شفافیت اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طاقت کی حدود کے بارے میں بنیادی سوالات ابھرنے پر منتج ہؤا۔

کیا آفت اتار دی X پلیٹ فارم نے صارفین کے ڈیٹا پر

رپورٹ کا خلاصہ:

• موضوع: کمپنی ایکس (X) نے 60 ملین یورپی صارفین کے ڈیٹا کو اپنے مصنوعی ذہانت کے ماڈل "گروک" کی تربیت کے لیے ان کی واضح اور آگاہانہ رضامندی کے بغیر استعمال کیا۔

• وقت اور طریقہ: یہ کارروائی مئی 2024 میں رازداری کی ترتیبات میں ایک آپشن کی ڈیفالٹ ایکٹیویشن کے ذریعے اور "آپٹ آؤٹ" میکانزم کے ذریعے کی گئی۔

• رد عمل اور قانونی پیگیری:

- یورپی تنظیم "noyb" نے اس کارروائی کو ڈیٹا پروٹیکشن قواعد (GDPR) کی خلاف ورزی قرار دیا اور یورپی یونین کے کئی ممالک میں شکایت درج کرائی۔

- آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (DPC) نے اہم نگران ادارے کے طور پر اگست 2024 میں عدالت سے ڈیٹا کا استعمال روکنے کی درخواست کی۔

- ایکس نے دباؤ کے تحت، یورپی صارفین کے ڈیٹا کے ساتھ گروک کی تربیت کو عارضی طور پر روک دیا۔

• عہد اور ابہام: ستمبر 2024 میں، ایکس نے عہد کیا کہ وہ اب اس ڈیٹا کا استعمال نہیں کرے گا، لیکن پہلے استعمال ہونے والے ڈیٹا ("سیکھے گئے ڈیٹا") کو حذف کرنے کا کوئی عہد نہیں کیا۔

• سرکاری تحقیقات: اپریل 2025 میں، آئرلینڈ کی ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (DPC) نے ایکس کے ذریعے ممکنہ GDPR کی خلاف ورزی کی جانچ کے لئے ایک جامع سرکاری تفتیش کا آغاز کیا۔

کیا آفت اتار دی X پلیٹ فارم نے صارفین کے ڈیٹا پر

• اہم نکات اور چیلنجز:

- رضامندی کا چیلنج: "آپٹ آؤٹ" میکانزم کا استعمال "صریح رضامندی" (آپٹ ان) کے بجائے اور ڈیٹا کی عوامی نوعیت، بغیر آگاہانہ رضامندی کے، پروسیسنگ کے لئے قابل قبول جواز نہیں سمجھا گیا۔

- تکنیکی-قانونی چیلنج: مصنوعی ذہانت کے ماڈل سے "سیکھے گئے ڈیٹا" کو حقیقی طور پر حذف کرنے کے امکان کے بارے میں بنیادی سوال اٹھایا گیا۔

کیا آفت اتار دی X پلیٹ فارم نے صارفین کے ڈیٹا پر

- متضاد کارکردگی: یہ کیس صارفین کے حقوق اور مصنوعی ذہانت کے دور میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کی متضاد کارکردگی کے لئے ایک نمونہ بن گیا ہے اور اس کا نتیجہ پوری صنعت کے لئے فیصلہ کن ہو سکتا ہے۔

کیا آفت اتار دی X پلیٹ فارم نے صارفین کے ڈیٹا پر

- متاثرین: عام صارفین، جن کا ڈیٹا پہلے سے آگاہی کے بغیر استعمال کیا گیا، اس تکنیکی فیصلے کے خاموش متاثرین بن گئے۔

حتمی نتیجہ: مقدمہ اب بھی سرکاری تحقیقات کے تحت جاری ہے اور اس کا نتیجہ صارفین کے ڈیٹا کے استعمال کے مستقبل کے قوانین اور معیارات پر مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لیے بڑا اثر ڈال سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha