بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || پولیس کے مطابق یہ کارروائی بھتہ خوری میں ملوث تین مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کی گئی۔ گرفتار افراد کے قبضے سے چھوٹے اور بڑے ہتھیار برآمد ہوئے جبکہ متعدد گولیوں کے میگزین بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق مرکزی ترجمان پاکستان سنی تحریک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قادری ہاؤس پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہیں،ثروت اعجازقادری سمیت 20 سے زائد ذمہ داران و کارکنان کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے کارروائی چھپانے کیلئے قادری ہاؤس کے کیمروں کو توڑ دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
ناظم آباد میں واقع قادری ہاؤس پر سی آئی اے پولیس نے چھاپہ مار کر 12 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے افراد میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری بھی شامل ہیں / پولیس نے کارروائی چھپانے کیلئے قادری ہاؤس کے کیمروں کو توڑ دیا۔
آپ کا تبصرہ