7 جنوری 2016 - 09:42
کالعدم تنظیمیں نام بدل کر کام کر رہی ہیں، ثروت اعجاز قادری

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے یہود وہنود اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں، او آئی سی مسلم ممالک کے اتحاد اور ان کا شیرازہ بکھیرنے سے روکنے کیلئے اہم کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش کو سراٹھانے کیلئے سامراجی قوتیں حرکت میں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے لاہور آفس سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم ممالک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے یہود وہنود اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں، او آئی سی مسلم ممالک کے اتحاد اور ان کا شیرازہ بکھیرنے سے روکنے کیلئے اہم کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش کو سراٹھانے کیلئے سامراجی قوتیں حرکت میں ہیں، ملک میں کالعدم تنظیمیں نام بدل کر کام کر رہی ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق کارروائی کرنے نہیں دی گئی۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کو دہشتگردی کیخلاف مکمل کامیابی کیلئے حکومت قومی ایکشن پلان پر من و عن عمل درآمد کرائے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169