ابنا: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سعودی حکومت پاکستان میں مذہبی فرقہ واریت پھیلا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان میں کسی کی ذاتی اور سیاسی شریعت نہیں صرف اور صرف شریعت محمد (ص) ہی کو رائج کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو دہشتگردوں اور ان کو تحفط دینے والوں کے خلاف بولڈ ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بندوق کے زور پر کسی کو اپنا مسلک مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہےسعودی ریال کی ریل پیل سے مساجد کے نام پر دہشتگردی کے مراکز قائم کئے جا رہے ہیں، سعودی حکومت پاکستان میں مذہبی فرقہ واریت پھیلا رہی ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ طالبان کا خوف صرف حکومتی ایوانوں میں ہے، عوام ایسے عناصر کو زندہ دفن کر دیں گے، ملک میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کو ہوا صرف حکمرانوں کی عدم دلچسپی کے سبب ہے ورنہ کسی کی کوئی اوقات نہیں کہ وہ پاکستان میں غیر ملکی ایجنڈا مسلط کرے۔ان کا کہنا تھا تعجب ہے کہ عدلیہ آزاد ہونے کے باوجود بھی چار ہزار گرفتار دہشت گردوں میں سے کسی کو آج تک کوئی سزا نہیں ہوئی ہے، جس کے سبب دہشتگردوں کے حوصلے بلند ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510372
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سعودی حکومت پاکستان میں مذہبی فرقہ واریت پھیلا رہا ہے۔