28 مارچ 2015 - 12:29
یمن کا بحران: سنی تحریک کا حکومت پاکستان کو انتباہ

سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مسلم ملک کے خلاف فرقہ وارانہ مہم جوئی کا حصہ بننا دانشندانہ فیصلہ نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی فوج کو یمنی عوام کے خلاف سعودی جنگ میں نہ دھکیلا جائے، کیونکہ مسلم ملک کے خلاف فرقہ وارانہ مہم جوئی کا حصہ بننا کسی صورت میں دانشمندی نہیں ہوگی۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سعودیہ سے وصول کیے گئے ڈیڑھ ارب ڈالر کے بدلے حکومت قومی جذبات سے نہ کھیلے۔
واضح رہے کہ پاکستان سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت میں شامل ہونے کی سعودی حکومت کی نواز حکومت سے باضابطہ درخواست پر پاکستان کے سیاسی اور مذہبی حلقوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کے دوستانہ تعلقات اپنی جگہ پر اہمیت رکھتے ہیں لیکن کسی دوسرے عرب اور اسلامی ملک کے خلاف جارحیت میں اس کا ساتھ دینا مناسب نہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ بھی اس سلسلے میں پاکستانی حکومت کو متبنہ کرچکے ہیں۔ان رہنماؤں نے پاکستان کو درپیش داخلی مشکلات کے پیش نظر خبرادر کیا ہے کہ پاکستان یمن کی جنگ میں اپنے فوجیوں کو نہ جھونکے کیونکہ پاکستان اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

.......

/169