اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سیدہ معصومہ نقوی نے عشرۂ کرامت اور حضرت فاطمہ معصومہؑ کے یوم ولادت کی مناسبت سے جاری اپنے بیان میں اس با برکت موقع پر تمام محبانِ اہل بیتؑ بالخصوص امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں تہنیت و تبریک پیش کی۔
انہوں نے کہا: حضرت معصومہؑ کی ولادت باسعادت جو ماہ ذوالقعدہ کی پہلی تاریخ کو ہوئی، "یومِ دختر" کے طور پر بھی منائی جاتی ہے۔ یہ وہ بابرکت دن ہے جب باب الحوائج امام موسیٰ کاظمؑ کے گھر ایسی بیٹی نے آنکھ کھولی، جن کی شفاعت سے تمام شیعیانِ علیؑ جنت میں داخل ہوں گے۔ متعدد احادیث میں ان کی زیارت کے فضائل و ثواب بیان ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ: حضرت معصومہؑ کے روضے سے دنیاوی و اخروی حاجات طلب کی جا سکتی ہیں۔ ان کا حرم تمام عالم کے لیے پناہ گاہ ہے۔ اہل بیتؑ کے چاہنے والوں کو حضرت معصومہؑ کی زیارت اور توسل سے غافل نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ خدا کے نزدیک ان کا مقام بہت بلند ہے۔
آپ کا تبصرہ