10 دسمبر 2025 - 04:34
جنگ بندی کے بعد بھی، غزہ میں تدریجی نسل کشی ہو رہی ہے، يو این

اقوام متحدہ کے 'حقِّ رہائش' کے خصوصی نمائندے نے بدھ کی صبح کہا کہ صہیونی ریاست کی جنگ بندی پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے غزہ پٹی کی صورت حال المناک ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اقوام متحدہ کے حق رہائش کے محکمے کے رپورٹ  "بالاکرشنن راجہ گوپال" (Balakrishnan Rajagopal)، بدھ کی صبح غزہ پٹی کی تباہ المناک صورت حال کے بارے میں خبردار کیا۔

راجہ گوپال نے الجزیرہ نیٹ ورک کے ساتھ انٹرویو میں کہا: "غزہ پٹی کی صورت حال تباہ کن ہے اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر عمل نہیں کر رہا ہے۔"

انھوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا: "غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ بتدریج نسل کشی اور کسی بھی دوسری جنگ کے مقابلے میں، بے مثال دکھ اور مصیبت ہے۔"

انھوں نے مزید کہا: "دنیا نے غزہ پٹی کو امداد کی ترسیل میں اسرائیلی رکاوٹوں کو دیکھتے ہوئے بھی، مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha