اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی کو صرف اس وقت حقیقی طور پر مانا جا سکتا ہے جب قابض اسرائیل مکمل طور پر علاقے سے نکل جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے کے لیے مذاکرات مسلسل جاری ہیں تاکہ مستقبل کا راستہ واضح کیا جا سکے۔
انہوں نے الدوحہ فورم 2025 کے ایک اجلاس میں مزید کہا کہ گذشتہ کوششیں جو 10 اکتوبر کو نافذ ہونے والی جنگ بندی تک پہنچانے کے لیے کی گئیں، وہ فلسطین کی استحکام اور ریاست کی بنیاد کے قیام کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم ایک فیصلہ کن مرحلے میں ہیں اور غزہ کے حوالے سے مکمل طور پر کوئی معاہدہ لاگو نہیں ہوا‘‘۔
جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے 373 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں اکثریت بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں، جبکہ 920 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت مختلف ہے۔
سات اکتوبر سنہ 2023ء سے قابض اسرائیل نے امریکہ اور یورپ کی حمایت سے غزہ میں نسل کشی کی، جس میں قتل، بھوک، تباہی، بے دخلی اور گرفتاریاں شامل ہیں، اور بین الاقوامی اپیلوں اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو نظرانداز کیا گیا۔
اس سفاکیت کے نتیجے میں 240 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں اکثریت بچے اور خواتین ہیں، جبکہ 11 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ سینکڑوں ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے اور قحط نے کئی زندگیاں چھینیں، زیادہ تر بچوں کی، اور غزہ کے بیشتر شہروں اور علاقوں کو تباہ کر کے نقشے سے مٹا دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ