22 جنوری 2026 - 16:46
کرملین: گرین لینڈ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، منجمند روسی اثاثوں کی واپسی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی

کرملین نے واضح کیا ہے کہ گرین لینڈ سے متعلق معاملات کا روس سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ مسکو نے اپنے منجمند اثاثوں کی واپسی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،کریملین نے واضح کیا ہے کہ گرین لینڈ سے متعلق معاملات کا روس سے کوئی تعلق نہیں اور ماسکو اس معاملے میں کسی قسم کی دلچسپی نہیں رکھتا۔

کریملین کے ترجمان دیمتری پسکوف نے کہا کہ روس کو اپنے داخلی اور علاقائی امور سے متعلق کئی اہم مسائل درپیش ہیں، اس لیے گرین لینڈ جیسے موضوعات پر توجہ دینے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کے بارے میں جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے، وہ ماسکو سے متعلق نہیں ہے اور روس اس معاملے میں فریق نہیں ہے۔

دیمتری پسکوف نے روس کے منجمند کیے گئے اثاثوں سے متعلق سوال پر کہا کہ ماسکو کی جانب سے ایک ارب ڈالر امن کونسل کو فراہم کرنے کی آمادگی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ روس نے اپنے منجمد اثاثے واپس لینے کی امید چھوڑ دی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ روس اپنے مسدود اثاثوں کی واپسی کے لیے قانونی اور سیاسی جدوجہد جاری رکھے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی پسپائی اختیار نہیں کی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha