15 نومبر 2025 - 10:41
مآخذ: ابنا
 غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، عالمی امداد فوری پہنچائی جاے:حماس

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے نوارِ غزہ میں تیزی سے بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عرب ممالک، اقوامِ متحدہ اور عالمی اداروں سے فوری امدادی اقدامات کی اپیل کی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے نوارِ غزہ میں تیزی سے بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عرب ممالک، اقوامِ متحدہ اور عالمی اداروں سے فوری امدادی اقدامات کی اپیل کی ہے۔

حماس کے مطابق موسم میں اچانک تبدیلی، شدید سردی اور بارشوں نے غزہ کے عارضی کیمپوں میں رہنے والے لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کی حالت مزید خراب کر دی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بارش کے پانی نے آوارگان کے خیموں کو ڈبو دیا ہے اور متعدد کیمپ کیچڑ بھرے تالابوں میں تبدیل ہو چکے ہیں، جس سے بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لیے حالات انتہائی خطرناک ہو گئے ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ ہزاروں خاندان سرد موسم میں مناسب پناہ گاہ کے بغیر رہنے پر مجبور ہیں، اور یہ صورتحال محاصرے کے شکار غزہ کے عوام کی بڑھتی ہوئی تکالیف کی عکاسی کرتی ہے۔
تنظیم نے زور دیا کہ اسرائیلی رکاوٹوں اور تاخیری حربوں کی وجہ سے امدادی سامان، خیموں اور عارضی گھروں کی فراہمی مسلسل متاثر ہو رہی ہے۔

حماس نے اپنے بیان میںجنگ بندی کے ضامن ممالک، اقوامِ متحدہ، عرب لیگ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر فعال ہو کر غزہ کے عوام تک انسانی امداد پہنچائیں اور محصور آبادی کی حالت مزید خراب ہونے سے بچائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha