بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ملاقات میں ایرانی میزائلوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ایران نے آہنی گنبد (Iron Dome) کے افسانے کو ختم کر دیا، ایران نے جنگ کے آخری دن جو کام کیا وہ اسرائیل کے لئے ہلاکت خیز ثابت ہؤا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر قالیباف کل (بروز 5 نومبر 2025ع) تین روزہ سرکاری دورے پر ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان روانہ ہوئے؛ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور سینیٹ کے سربراہ اور اور دونوں ایوانوں کے اراکین سے ملاقات اور بات چیت، نیز سیاسی عہدیداروں بشمول وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقاتیں اس دورے کے پروگراموں میں شامل ہیں۔
اس دورے میں مسٹر فداحسین مالکی، محمد نور دہانی، رحم دل بامری، مہرداد گودرزند اور فضل اللہ رنجبر ڈاکٹر قالیباف کے ساتھ دورے پر گئے ہوئے وفد میں شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ