7 نومبر 2025 - 21:06
مآخذ: ابنا
 ایران اور پاکستان کو عالمی امن اور اسلامی وحدت میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا:پاکستانی وزیر اعظم 

پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان عالمی امن، خطے کی استحکام اور اسلامی وحدت کے لیے اہم اور مشترکہ کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ ہمہ جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 ایران اور پاکستان کو عالمی امن اور اسلامی وحدت میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا:پاکستانی وزیر اعظم 

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان عالمی امن، خطے کی استحکام اور اسلامی وحدت کے لیے اہم اور مشترکہ کردار ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی عالمی امن اور اسلامی وحدت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ ہمہ جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیرِ اعظم ہاؤس کے مطابق، شہباز شریف نے جمعہ کی صبح اسلام آباد میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ، ڈاکٹر محمد باقر قالیباف، اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم بھی شریک تھے۔

شہباز شریف نے قالیباف کو خوش آمدید کہتے ہوئے آیت اللہ خامنہ‌ای اور صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو برادر اسلامی ممالک ہیں جو عالمی امن اور امتِ مسلمہ کی وحدت کے لیے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دنیا بھر میں تمام تنازعات کے حل کے لیے پرامن مذاکرات اور سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں اور یکطرفہ جارحیت کے مقابلے میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔ شہباز شریف نے افسوس ظاہر کیا کہ دونوں ممالک دہشتگردی کا نشانہ بنے، لیکن اس کے باوجود وہ علاقائی امن، خوشحالی اور مثبت تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ اسلامی وحدت کے لیے قریبی تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، اور اسلام آباد اقتصادی ترقی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں بھی تہران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔

وزیرِ اعظم ہاؤس کے مطابق، قالیباف نے پاکستان کی جانب سے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے دوران بروقت اور قیمتی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ۱۲ روزہ جنگ میں ایران اور پاکستان کی یکجہتی کو ایران کے عوام نے قدر کی نگاہ سے دیکھا۔قالیباف نے کہا کہ ایران اور پاکستان امتِ مسلمہ کی وحدت اور عالمی امن کے پیغام ہمیشہ اہمیت دیتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha