ایران پاکستان تعلقات
-
ایران پاکستان تعلقات؛
ایران کے میزائلوں نے صہیونی آئرن ڈوم کا افسانہ ختم کرکے رکھ دیا، اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر۔ ایاز صادق، نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے سربراہ ڈاکٹر قالیباف سے ملاقات میں ایرانی میزائلوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ایران نے آہنی گنبد (اسرائیلی آئرن ڈوم) کے افسانے کو ختم کر دیا، اور آخری دن جو کام کیا وہ اسرائیل کے لئے ہلاکت خيز تھا۔
-
ایران پاکستان تعلقات؛
پاکستان اور ایران نے حالیہ جنگوں میں ثابت کیا ہم بہت مضبوط لوگ ہیں، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاک-ایران وزارت اطلاعات کے درمیان معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ میڈیا کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے گا، جبکہ پاک-ایران تعلقات دیرینہ خواہش کے مطابق حالیہ برسوں میں مزید مضبوط ہوئے ہیں / جب پورا اسٹوڈیو لرز رہا تھا اور خاتون نیوز کاسٹر پختہ عزم، عزت اور وقار کے ساتھ وہاں کھڑی رہی، اس کی بہادری نے ہمیں بھی حوصلہ دیا۔
-
علاقائی تعاون؛
ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کی گاڑی چل پڑی
دونوں ملکوں کے مشترکہ کمیشن کے لئے پاکستانی وزیر تجارت کے دورہ تہران اور دارالحکومتوں کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز سے، ایران اور پاکستان تعلقات ٹرانسپورٹ اور اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں؛ ایک ایسا دور جو حکام کے مطابق دونوں ممالک کے لئے جیت-جیت کے امکان کو فعال کر دیتا ہے۔
-
ایران پاکستان تعلقات؛
ایران اور پاکستان مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے پوری طرح تیار ہیں، جنرل موسوی
جنرل موسوی نے پاک فوج کے سربراہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: ماضی میں بھی ایسے اقدامات ہوئے ہیں جن میں مزید اضافے کی ضرورت ہے اور کسی بھی قسم کی کوتاہیوں کو دور کیا جانا چاہئے/ پاک فوج کے سربراہ نے کہا: ہمیں پاکستان اور ایران کی سرحد کو دوستی، بھائی چارے اور اقتصادی ترقی کی سرحد بنانا ہوگا، اور ہم ضرور مل کر ایسا ہی کریں گے۔
-
علاقائی تعاون؛
افغانستان کے موضوع پر ایران اور پاکستان کی ورچوئل میٹنگ
جنوبی ایشیا کے امور میں ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل اور افغانستان کے امور میں پاکستان کے خصوصی نمائند ے کی ورچوئل میٹنگ میں افغانستان کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
پاکستانی میڈیا: شہباز شریف اگلے ہفتے ایران کا دورہ کریں گے
پاکستان کے جیو نیوز نیٹ ورک نے بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے صدر ایران کی جانب سے ایران کے دورے کی سرکاری دعوت قبول کر لی ہے، اور وہ اگلے ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔
-
پاکستان مشکل گھڑی میں برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑاہے، وزیر اعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز پاکستان شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، شہباز شریف نے ایران کے شہر بندر عباس دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔
-
پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ایران نے اہم بیان جاری کردیا
ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ہے، اہم بیان جاری کردیا۔