6 نومبر 2025 - 01:53
پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے لئے مسلسل رابطوں کی ضرورت ہے، محمد باقر قالیباف + ویڈیو

مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر نے دورہ پاکستان کے موقع پر دوطرفہ پارلیمانی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، دونوں ممالک کی پارلیمانوں اور 'پارلیمانی دوستی کے گروپوں' کے درمیان مسلسل رابطوں کو اسٹراٹیجک تعلقات کو مضبوط کرنے اور پچھلے معاہدوں کو عملی شکل دینے کا ذریعہ قرار دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے دورہ پاکستان کے موقع پر پڑوسی ممالک کے تعلقات، اور خطے کی موجودہ صورت حال، کا حوالہ دیتے ہوئے پارلیمانی، تجارتی اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر قالیباف نے واضح کیا: "خطے کے آج کے حالات اور تاریخی و جغرافیائی روابط کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کی پارلیمانوں ـ بشمول قومی اسمبلی، سینیٹ اور پارلیمانی دوستی گروپوں ـ کے درمیان مسلسل تعاون کو خاص اہمیت حاصل ہے؛ اور یہ رابطے باہمی تعلقات میں بہتر ہم آہنگی اور ماضی کے معاہدوں کی پیروی کا ذریعہ فراہم کرتے ہیں۔"

اسپیکر نے اضافه کیا: "حالیہ ملاقاتوں اور مذاکرات کے دوران تعاون کے اہم محوروں میں اقتصادی تعلقات کا فروغ، علاقائی سیکیورٹی کو مضبوط بنانا اور عالم اسلام کے بڑے مسائل میں ہم آہنگی شامل ہے۔ دونوں ممالک پچھلے معاہدوں کی تکمیل اور انہیں عملی شکل دینے کے راستے پر گامزن ہیں۔"

انھوں نے اختتام پر امید ظاہر کی کہ مشترکہ اجلاسوں کے تسلسل اور انتظامی طریقہ ہائے کار کے فعال ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹراٹیجک تعلقات اور علاقائی تعاون کو مزید فروغ ملے گا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha